بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات ترجیح:شہبازشریف

بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات ترجیح:شہبازشریف

قطر دیرینہ دوست، ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم تعمیر گروپ کے بانی کی ملاقات ،سرمایہ کاری بڑھانے میں اظہار دلچسپی

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہاکہ قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا۔پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے ۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔ تعمیر گروپ کے بانی نے گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ تعمیر گروپ پاکستان میں ہوٹلز اور رئیل سٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے کئی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے ۔محمد حسین آل علی نے پاکستان میں گروپ کی جانب سے سرمایہ کاری اضافے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔محمد حسین آل علی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور کاروبار و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں