شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان گلگت پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پرشاندار استقبال

 شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان گلگت پہنچ  گئے ، ایئرپورٹ پرشاندار استقبال

گلگت (دنیا نیوز) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان گلگت پہنچ گئے ، انکا ایئرپورٹ پر شایانِ شان استقبال کیا گیا۔

 اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے ، تقریب میں عمائدین علاقہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شہر کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے تھے ۔عوامی حلقوں، بالخصوص اسماعیلی برادری میں جوش و خروش کی فضا دیکھنے میں آئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں