ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 سے 31 مئی تک بارش

ملک کے بیشتر علاقوں میں 26  سے 31 مئی تک بارش

اسلام آباد (آن لائن )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 26 سے 31 مئی تک بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔

جس کے مطابق خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ،پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں 26 سے 31 مئی کے دوران گرج چمک  کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ۔پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر علاقوں میں 28 سے 31 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری ہو سکتی ہے ۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافے اور گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث خطرات میں اضافہ ہو چکا،گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ شمالی علاقہ جات، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا شدید خطرہ موجود ہے ، جبکہ کئی اہم شاہراہیں جیسے قراقرم ہائی وے ، ناران روڈ اور جگلوٹ سکردو روڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ متعلقہ ادار ے الرٹ رہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں