بابو سر روڈ کو برف ہٹانے کیلئے 3 روز کے لئے بند کردیاگیا
چلاس (آئی این پی)گلگت بلتستان پولیس نے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق سڑک کو دو رویہ بنانے کے لیے بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے مقامات پر برف اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ بابوسر روٹ اتوار سے آئندہ تین روز تک بند رہے گا جبکہ 31 مئی سے 2 جون تک زیرو پوائنٹ، بابوسر اور لولوسر کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔ مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور اپنے سفری منصوبے نئی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔