سفارتی سرگر میوں کی بروقت تیاری یقینی بنائی جا ئے :اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، سفارتی روابط ،سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کے حکام کو تمام سفارتی سرگرمیوں کے لئے جامع، مؤثر اور بروقت تیاری یقینی بنانے ی ہدایت کی ہے ۔ وزیر خارجہ کی زیر صدارت آئندہ سفارتی مصروفیات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی, اجلاس میں آنے والے اہم سفارتی روابط اور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ان کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سفارتی سرگرمیوں کے لیے جامع، مؤثر اور بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے ، مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور مسلسل فالو اَپ سفارتی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بنیادی مقصد قومی سیاسی اور معاشی مفادات کا تحفظ اور فروغ ہے ، اجلاس میں قومی مفادات کے حصول کے لئے مربوط حکمتِ عملی اور مؤثر سفارتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔