میرپور خاص:فہمیدہ خودکشی کیس، ملزم عابد پرہراسمنٹ ثابت
آئی جی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں وی سی، پروفیسر فرزانہ، 2طلبا بری قرار
میرپور خاص (بیورو رپورٹ )میڈیکل کالج کی طالبہ فہمیدہ لغاری ہراسگی خودکشی کیس کے معاملے میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق ملزم عابد لغاری پر بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں، جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو رپورٹ میں بے قصور قرار دیا گیا ہے ، اسی طرح کیس میں نامزد پروفیسر فرزانہ، طالب علم عبداللہ اور عبدالرحمان بھی الزامات سے بری قرار پائے ہیں۔ پولیس نے رپورٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔