آزادکشمیر مسائل کا سیاسی حل نکالیں
اسلام آباد (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے۔۔۔
سیاسی فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے ،کشمیری قوم پاکستان سے پیار کرتی ہے ،حکومت اور مظاہرین کے درمیان ثالثی کاکردار ادا کرسکتی ہوں،اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہدا کیساتھ کھڑی ہوں ،پانچ روز سے غلط فہمیاں بڑھتی جارہی ہیں،خدارا سڑکوں پر فیصلے نہیں ہوتے ،اس سے پہلے بھی کئی بار آپ کی باتیں مانی گئیں،مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے ،ہم سب ایک ہیں۔