ملک میں بھینسیں 4 کروڑ 91 لاکھ ، گا ئیں 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار
بکریاں 9 کروڑ 18 لاکھ ، بھیڑیں 3 کروڑ 35 لاکھ ، اونٹ 11 لاکھ 93 ہزار گھوڑے 3 لاکھ 86 ہزار ، لائیوسٹاک شعبہ میں شرح نمو 3.75فیصد رہی ، اقتصادی سروے
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، اقتصادی سروے کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبے کی شرح نمو 3.75 فیصد رہی جبکہ اس کا ہدف 4.2 فیصد تھا،بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے زائد اور گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے ، اسی طرح بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ ، اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار جبکہ گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار ریکارڈ کی گئی ۔ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار ہے جس میں سالانہ 1.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ماہی گیری کے شعبے میں 1.66 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا ہدف تین فیصد تھا۔