پاکستان نے مقامی تیار کردہ جدید ڈرون انجن عالمی سطح پر متعارف کرا دیا
کراچی (رپورٹ:محمد حمزہ گیلانی) پاکستان نے دفاعی اور ایرو سپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی گاڑی کاانجن عالمی سطح پر متعارف کرا دیا۔
پاکستان کی انجینئرنگ و مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی ایرو سپیس ڈویژن ایڈوانس کائینیٹک ایرو سپیس لیب کے تحت تیار کردہ اس انجن کی رونمائی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں کی۔کمپنی کے مطابق یو اے وی انجن مکمل طور پر پاکستان میں ڈیزائن، انجینئر اور تیار کیا گیا ہے ۔اس موقع پر عبدالرحمن الانانے کہا کہ یہ کامیابی سات دہائیوں پر محیط انجینئرنگ تجربے ، تحقیق اور جدت طرازی کا نتیجہ ہے۔