’’وزیر اعظم کے فیصلے آئی جی آزادکشمیر نہیں کر رہے ‘‘سوشل میڈیا پر پوسٹیں جعلی،حکو متی ترجمان
اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان آزادکشمیر حکومت نے وزیر اعظم سے آئی جی آزادکشمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پوسٹ گردش کررہی ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے موجودہ سیاسی فیصلے آئی جی ملک لیاقت کررہے ہیں جبکہ ایک اور جعلی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے ،آئی جی نے ریاست کو سیاسی معاملات پر یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ترجمان نے کہا ایسی تمام پوسٹس جعلی ہیں۔