پختونخوا:وزیر اعلیٰ صوابدیدی فنڈ میں 780فیصد کا غیرمعمولی اضافہ
پہلے 50کروڑ روپے مختص تھے ، بجٹ میں 4 ارب 40 کروڑ کر دیئے گئے
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پختونخوا کے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ میں 780 فیصد کا غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے ، صوابدیدی فنڈ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کیلئے 50 کروڑ روپے مختص تھے تاہم حالیہ اضافہ پہلے فنڈ سے 780 فیصد زیادہ ہے ۔