آزادکشمیر:پیپلزپارٹی کے 35،پی ٹی آ ئی کے 33امیدوارنامزد
پی پی کے چودھری یاسین، اشفاق ، فیصل راٹھور ،سردار یعقوب و دیگرشامل پی ٹی آ ئی کے قیوم نیازی، خواجہ فاروق ، غلام ربانی سمیت 31نام منظور ،2 مؤخر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،اے پی پی ،این این آ ئی )پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے 35انتخابی امیدواروں جبکہ پی ٹی آئی نے 33 امیدواروں کے ناموں کا ا علان کر دیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایل اے -1 میرپور 1 سے افسر شاہد ،ایل اے -2 میرپور 2، چکسواری سے قاسم مجید اور ایل اے -3 میرپور 3، میرپور شہر سے یاسر سلطان کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ ایل اے -4 میرپور 4، کھڑی شریف سے چودھری صہیب ارشد جبکہ ایل اے -5 بھمبر 1، برنالہ سے چودھری پرویز اشرف اور ایل اے -8 کوٹلی 1، راج محل سے ملک ظفر، ایل اے -9 کوٹلی 2، نکیال سے جاوید اقبال بڈ ھانوی ، ایل اے -10 کوٹلی 3، کوٹلی سے چودھری یاسین ،ایل اے -11 کوٹلی 4، سہنسہ سے چودھری اخلاق ، ایل اے -12 کوٹلی 5، چڑہوئی سے چودھری یاسین ، ایل اے -16 باغ 3، شرقی سے سردار قمر زمان ، ایل اے -17 باغ 4، حویلی سے فیصل ممتاز راٹھور۔۔۔
ایل اے -18 سدھنوتی-پونچھ 1 سے سردار امجد یوسف ،ایل اے -19 سدھنوتی-پونچھ 2، ہجیرہ سے سردار سعود صادق ،ایل اے -20 سدھنوتی-پونچھ 3، کھائیگلہ سے سردار یعقوب اور ایل اے -21 سدھنوتی-پونچھ 4، راولاکوٹ شہر سے سردار محمد عابد خان ، ایل اے -24 سدھنوتی-پونچھ 7، بلوچ سے سردار فہیم اختر ربانی، ایل اے -26 وادی نیلم 2، زیریں نیلم سے میاں عبد الوحید ، ایل اے -27 مظفرآباد 1، کٹلہ سے سردار جاوید ایوب،ایل اے -28 مظفرآباد 2 سے سید بازل نقوی ،ایل اے -29 مظفرآباد 3، مظفرآباد شہر سے سردار مختار احمد خان،ایل اے -30 مظفرآباد 4، ہٹیاں دوپٹہ سے مباشر منیر اعوان، ایل اے -32 مظفرآباد 6، چکار سے اشفاق ظفر ، ایل اے -33 مظفرآباد 7، لیپہ سے دیوان علی چغتائی،ایل اے -34 جموں 1، جھنگ، لاہور، سندھ، بلوچستان سے کرنل (ر) قدیر چوہان ،ایل اے -35 جموں 2، گوجرانوالہ سے چودھری آصف گجر ، ایل اے -36 جموں 3، سیالکوٹ سے چودھری احسن اسماعیل گجر ، ایل اے -37 جموں 4، نارووال، شکرگڑھ سے شاہین کوثر ڈار ، ایل اے -38 جموں 5، گجرات، وزیرآباد سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ ، ایل اے -39 جموں 6، جہلم، راولپنڈی، اٹک سے چودھری فخر زمان ،ایل اے -40 ویلی 1، کراچی سے عامر عبدالغفار لون ، ایل اے -41 ویلی 2، لاہور سے غلام عباس میر ، ایل اے -43 ویلی 4، راولپنڈی سے جاوید بٹ ، ایل اے -44 ویلی 5، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک سے محمد راشد اسلام بٹ اور ایل اے -45 ویلی 6، خیبر پختونخوا سے عبدالمجید خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کاانتخابی امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے 33 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دی ہیں۔پارلیمانی بورڈ نے طویل مشاورت کے بعد 31 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی جبکہ دو حلقوں، لچھراٹ اور میرپور سٹی کے امیدواروں کا فیصلہ تاحال مؤخر رکھا گیا ہے ۔پارٹی کے مطابق سردار عبد القیوم نیازی ایل اے -18 عباسپور سے انتخاب لڑیں گے جبکہ خواجہ فاروق احمد مظفرآباد سٹی، میر عتیق الرحمن کٹلہ، ذیشان حیدر چکار، عنصر پیرزادہ لیپہ، چودھری غلام ربانی ڈڈیال، چودھری ظفر انور چکسواری، چودھری حمید پوٹھی کھڑی شریف، چودھری آصف بھمبر سٹی، طیب افتخار حسین برنالہ، ملک نثار احمد راج محل، نعیم آرزو نکیال، محمد رفیق کوٹلی سٹی، غفارت شاہد چڑھوئی، سردار عبدالرزاق سہنسہ، بشیر گورسی کھوئی رٹہ، توصیف عباسی، مسعود الرحمن ایڈووکیٹ، سردار طاہر اکبر، چودھری عامر نذیر، سردار ارزش، سردار خطاب، سردارنیئر ایوب، سردار عاطف، جنید الطاف، سردار زعیم، قاضی اسرائیل، میاں محمد شفیق اور راجہ منصور بھی پارٹی امیدوار ہوں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی جانب سے 33 نشستوں پر امیدواروں کی سفارشات موصول ہو چکی ہیں۔ پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو جاری کی جائے گی۔