مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے جائیداد منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی آج سماعت
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی جائیداد منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں آج دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ،قیصرہ الٰہی نے اپنے بیٹے مونس الٰہی کی جانب سے درخواست دائر کررکھی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بیٹا بیرون ملک مقیم ہے اس پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے دو الگ الگ بینچ درخواست پر سماعت سے معذرت کر چکے ہیں۔