زلزلہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

زلزلہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف  فراہم کیا جائے گا:وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جامع جائزہ لیا جا رہا اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

بلوچستان کی تحصیل کنگری ضلع موسیٰ خیل کے زلزلہ متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ۔ حکومت بلوچستان ہر متاثرہ شہری کی بحالی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی اور ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں زلزلے سے19افراد زخمی اور125مکانات متاثر ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں