پاکستان کی اصل طاقت ایٹم بم نہیں نوجوان نسل ، احسن اقبال

پاکستان کی اصل طاقت ایٹم بم  نہیں نوجوان نسل ، احسن اقبال

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کا ایٹمی پروگرام نہیں بلکہ اس کی باصلاحیت نوجوان نسل ہے۔۔

 قوموں کی حقیقی ترقی معدنی وسائل سے نہیں بلکہ انسانی وسائل، معیاری تعلیم، جدید مہارتوں اور پالیسیوں کے تسلسل سے وابستہ ہوتی ہے ،مستقبل انہی قوموں کا ہوتا ہے جو اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرتی ہیں۔نوجوانوں پر سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،انہوں نے یہ بات اڑان پاکستان مٹی کی پکار اوورسیز پاکستانیز سمر سکالرز پروگرام 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پروگرام کے لیے دنیا کے 54 ممالک سے دو ہزاردرخواستیں موصول ہوئیں، انتہائی شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے بعد دنیا کی 150 ممتاز جامعات سے تعلق رکھنے والے 45 غیر معمولی اوورسیز پاکستانی طلبا و طالبات کو منتخب کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں