چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن کی ملازمت میں 2 سالہ توسیع
بریگیڈئیر (ر)مظفر رانجھا کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں یکم جولائی سے توسیع ہوئی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی حکومت نے چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن بریگیڈئیر (ر)مظفر علی رانجھا کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں یکم جولائی 2026سے 2 سال کی توسیع کردی گئی ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ21کے افسر و ڈائریکٹرجنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور کیپٹن (ر)عثمان گل کی ڈیپوٹیشن مدت میں15مئی 2026سے ایک سال کی توسیع کردی ۔