پاکستان،مصرکاڈیجیٹل گورننس میں تعاون بڑھانے پراتفاق
شزا فاطمہ کی مصر ی نائب وزیرسے ملاقات ،سری لنکن صدر کے چیف ایڈو ائزر بھی ملے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برا ئے آ ئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے جنیوا میں انفارمیشن سوسائٹی کی عالمی کانفرنس کے موقع پر مصر اورسری لنکا کی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ وفاقی وزیر اور مصر کے نائب وزیر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن محمود بدوی کی ملاقات میں آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ، بعد میں وفاقی وزیر نے سری لنکا کے صدر کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر ہنس وجیاسوریا سے ملاقات کی جس میں سری لنکا کو آئی ٹی برآمدات میں اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور ڈیجیٹل معیشت میں نئی شراکت داریوں کے قیام کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔