5اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 12 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیاں عوامی مسائل کے حل کے لیے نہیں۔۔۔
بلکہ 18 سالہ ناقص حکمرانی، کرپشن اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی قید کے تین سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، نائب وزیر اعظم کے نواسے سے منسوب دو غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔انصاف ہاؤس کراچی میں مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں جیسے نعروں سے مزید دھوکا نہیں دے سکتی۔