ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گیا

 ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاٹ مارکیٹ سے خریدا گیا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گیا۔

 حکام کے مطابق جہاز امریکی بندرگاہ کیمرون سے ایک لاکھ 72 ہزار مکعب میٹر ایل این جی لے کر کراچی پہنچا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کی آمد ملکی توانائی کے تحفظ کے لیے مثبت پیش رفت ہے ،حکام کے مطابق گرم موسم میں ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو سکتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں