شہباز شریف آج قطر کے دورے پر روانہ ہونگے
وزیرخارجہ اسحاق ڈار سمیت اہم حکومتی شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گی امیرقطر سے ملاقات شیڈول ،علاقائی صورتحال،عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم شہباز شریف آج قطر کے دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق دفترِ خارجہ وزیرِاعظم کے دورئہ قطر کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف سابق امیرِ قطر کے انتقال پر قطری قیادت سے تعزیت کا اظہار کریں گے ۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہوں گی۔