آئینی تقاضے پورے ، پہلے ہزارہ صوبہ بننا چاہیے :سردار محمد یوسف

 آئینی تقاضے پورے ، پہلے ہزارہ صوبہ بننا چاہیے :سردار محمد یوسف

ہزارہ میں تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے قیام پر متفق، یہ لسانی نہیں انتظامی مطالبہ صوبہ خود کفیل ہوگا، یہ شہدا کی امانت ،سیاحت، معیشت وفاق مضبوط ہوگا، مقررین

  اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) وفاقی وزیر مذہبی امور اور صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہزارہ صوبہ تمام آئینی تقاضے پورے کرتا ہے اسے سب سے پہلے صو بہ بنایا جانا چا ہئے ،سینیٹر محمد طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کے حق میں قرارداد منظور ہو چکی سینیٹ میں بھی بل موجود ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کا مطالبہ لسانی یا نسلی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر ہے اور یہاں مختلف زبانیں بولنے والے اور متعدد قبائل آباد ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہزارہ صوبہ تحریک مضبوط اور آئینی لحاظ سے مکمل مقدمہ رکھتی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ صوبہ معاشی طور پر خود کفیل اور سیاحت و ترقی کو فروغ دے گا ، ارکان اسمبلی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہزارہ صوبہ شہدا کی امانت اس کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، ممبر قومی اسمبلی بابر نواز، بریگیڈیئر شہزاد اعوان، مرکزی کوآرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر سمیت دیگر نے شرکت کی ،سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہزارہ صوبہ تحریک موجودہ عہد میں سب سے مضبوط تحریک ہے ، بریگیڈیئر شہزاد اعوان نے ہزارہ صوبہ کے قیام اور اس کے لئے کی جانی والی جدوجہد کے بارے میں بریفنگ دی پروفیسر سجاد نے کہا کہ محسن نقوی نے ایک اہم موقف کی حمایت کی ہے نئے صوبے وقت کی ضرورت اس سے ملک مضبوط ہو گا ،محسن نقوی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...