گندم مہنگی، آٹے کے 10اور 20کلو کے تھیلے غائب

گندم مہنگی، آٹے کے 10اور 20کلو کے تھیلے غائب

راولپنڈی 4700،کراچی، پشاور میں 5ہزار روپے من گندم فروخت 15کلو آٹے کا تھیلا 2150روپے ، سادہ روٹی 20 سے 25تک بکنے لگے

لاہور (عمران اکبر )گندم کی فی من قیمت 3800 روپے کے نوٹیفکیشن سے بھی گندم سستی نہ ہو سکی، راولپنڈی میں گندم کی قیمت 4700روپے من تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں گندم 4800 روپے من فروخت ہورہی ہے ،لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گندم 4615 روپے من فروخت ہونے لگی جبکہ کراچی اور پشاور میں ریٹ 5 ہزار روپے من تک پہنچ گیا۔گندم مہنگی ہونے سے لاہور میں دس کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی ایک لاکھ بوری کم ہوگئی،لاہور میں یومیہ دس کلو آٹے کے تھیلے کی طلب دو لاکھ 20ہزار ہے ، یوں متعدد سٹوروں پر 10کلو اور 20کلو کے تھیلے نایاب ہوگئے جبکہ 15کلو کا تھیلا 2150 روپے میں بیچا جارہا ہے ۔ آٹا مہنگا ہونے سے سادہ روٹی کی قیمت20 روپے سے 25 روپے ہو گئی ۔سیکرٹری فوڈ ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا مصنوعی مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے بہت جلد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...