خانیوال :سپیشل آئل گڈز ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) سمہ سٹہ سے آنے والی سپیشل آئل گڈز ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، ریلوے ٹریک عارضی طور پر بند۔
تفصیل کے مطابق سمہ سٹہ سے آنے والی سپیشل آئل گڈز ٹرین خانیوال میں انڈر پاس کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے ٹریک عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق آئل گڈز ٹرین کو خانیوال کی سلیپر فیکٹری جانا تھا۔ ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور آنے جانے والی ٹرینوں کے لیے ٹریک بندہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments