بارش:قصورمیں چھت گرنے سے 2 بزرگ بھائی جاں بحق

 بارش:قصورمیں چھت گرنے سے 2 بزرگ بھائی جاں بحق

کوٹ رادھا کشن میں ہی کمسن بچہ گڑھے میں ڈوب گیا، ورثا کا احتجاج

 لاہور ،کوٹ رادھاکشن (مانیٹرنگ ڈیسک ،اے پی پی ،نمائندہ دنیا )مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہوئی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔بارش کے دوران قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں چھت گرنے سے عمر رسیدہ 2بھائی ،گڑھے میں جمع پانی میں گر کر 3سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے متعدد علاقوں میں گزشتہ روز ہلکی بارش ہوئی تاہم اس دوران ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں ڈھنگری والا میں مکان کے بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر 2 عمر رسیدہ بھائی  80 سالہ سردار محمد اور 70 سالہ محمد منشا موقع پر ہی دم توڑ گئے ،اطلاع پر ریسکیو1122 اور اہل دیہہ نے ملکرلاشوں کو ملبہ سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔

علاوہ ازیں کوٹ رادھا کشن میں ہی حسین پورہ سڑک پر گیس پائپ لائن کیلئے کھودے گڑھے میں جمع بارشی پانی میں مقامی رہائشی کا 3 سالہ بیٹا احمد جاگرا اور ڈوب کر دم توڑ گیا، لواحقین اور علاقہ مکینوں نے واقعہ کیخلاف مین رائیونڈ روڈ کو ٹائر جلا کر بند کر دیا اور شدید احتجاج کیا، لواحقین نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ،بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر ورثا نے احتجاج ختم کر دیا۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات کے و قت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ لا ہور سمیت بالائی و مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ اورآلودگی کی مجموعی شرح 142فیصد رہی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...