پرورش نہیں کرسکتی: 6 بچوں کی ماں نے 2 ماہ کا لخت جگر نالے میں بہا دیا

پرورش نہیں کرسکتی: 6 بچوں کی ماں نے 2 ماہ کا لخت جگر نالے میں بہا دیا

لاش برآمد، والدہ گرفتار،مقدمہ درج، ایک بچہ پہلے بھی کسی نے گود لے رکھا ہے

مری(نمائندہ دنیا)زیادہ بچوں کابوجھ برداشت نہ کرسکنے پرماں نے دو ماہ کے بچے کو نے برساتی نالے میں پھینک دیا، پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے والدہ کو گرفتارکر لیا ،یونین کونسل مسیاڑی کے گاؤں گوہڑہ میں دو ماہ کے کمسن بچے کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ،جہاں ابتدائی تحقیقات کے مطابق سگی والدہ نے اپنے دو ماہ کے بچے کو شدید بارش کے دوران برساتی نالے میں پھینک دیا ،ڈی پی او مری رضا تنویر نے پولیس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی تھانہ کلڈنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے برساتی نالے سے بچے کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ، واقعے کے بعد بچے کے والد کی مدعیت میں پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،جبکہ والدہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ، پولیس کی جانب سے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پہلے ہی چھ بچے ہیں اور وہ مزید بچے کی پرورش نہیں کر سکتی تھی جس کے باعث اس نے انتہائی افسوسناک اقدام کیا ،خاتون کی شادی تقریباً دس سال قبل ہوئی تھی جبکہ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کا ایک بچہ پہلے بھی کسی نے گود لے رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...