ای سی سی :ایس سی او سمٹ کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری

 ای سی سی :ایس سی او سمٹ کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری

کابینہ ڈویژن کی 12.6 ارب کی درخواست پر 6.6 ارب منظور، دانش سکولز فنڈ کیلئے مزید 5 ارب بھی مختص گوادر فری زون سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد کی منظوری ، وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایس سی او سمٹ کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6.6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ ایس سی او سمٹ ستمبر 2027 میں پاکستان میں ہوگی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے مانگے گئے 12.6 ارب روپے کے مقابلے میں 6.6 ارب روپے منظور کیے گئے ۔ کمیٹی نے مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت کی صورت میں کابینہ ڈویژن کو تفصیلی تجزیہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔۔ای سی سی نے گوادر فری زون سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد کی بھی منظوری دی اور اس مقصد کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ای سی سی نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 30 ستمبرتک گیس فراہمی جاری رکھنے ، دانش سکولز اتھارٹی فنڈ کیلئے 5 ارب روپے کی بھی منظوری دیدی ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگیزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...