27 ستمبر احتجاج کی کال اٹل ،نظر ثانی نہیں کرسکتے :بیرسٹرگوہر
نیکٹا تعیناتی فوج کا اندرونی معاملہ ، عمران سے ملاقاتیں نہ ہونے پر تشویش :گفتگو ججز انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں، حکومت احکامات نہیں مانتی: علیمہ خان
راولپنڈی(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر احتجاج کی کال اٹل ہے اس پر ہم نظر ثانی نہیں کرسکتے ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے ، نیکٹا میں بھی اگر کوئی تعیناتی ہورہی ہے تو یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے ہم نے کبھی کسی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی پر کوئی سوال نہیں اٹھایا۔اڈیالہ روڈ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتیں نہ ہونے پر تشویش ہے ، اسی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے ، ملاقاتیں ہوتیں تو پیغام آتے اور حالات بہتری کی جانب جاتے مگر عدلیہ نے بھی ہمیں ہمیشہ مایوس کیا ہے ،نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔
ادھر عمران خان ی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ججز انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں، حکومت احکامات نہیں مانتی،پوری حکومت سپریم کورٹ میں توہین عدالت میں ہے ،ججز کو پتا ہے آج انصاف نہیں دیں گے تو منفی اثرات مرتب ہوں گے ، بلاجواز سزائیں دینا جرم ہوگا، میں عدالت نہ آتی تو فوری وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ، میرے 11 بار وارنٹ نکلے ، شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکانٹس منجمد ہوئے ،ایک ماہ سے میرے کیس میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی، میرے کیس کا فیصلہ کریں، سزا دیں یا کیس ختم کریں۔ ایک ماہ سے پراسیکیوشن میرے کیس سے بھاگ رہی ہے ، لاہور ہائیکورٹ کے جج نے استعفیٰ دیا، کہا واٹس ایپ پیغامات پر فیصلے نہیں کرسکتا۔ جو جج آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے اسے دھمکیاں دینے لگتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments