ایم ون اورٹو کو راولپنڈی رنگ روڈ سے منسلک کرنیکی منظوری
منصوبہ 3مراحل میں مکمل، 11ارب 43کروڑ 38لاکھ روپے خرچ ہونگے
اسلام آباد (ایس ایم زمان)این ایچ اے نے راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو کو جوڑنے کے لیے منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 11 ارب 43 کروڑ 38 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ این ایچ اے کے مطابق پہلے دو مراحل راولپنڈی رنگ روڈ اتھارٹی کے فنڈز سے مکمل کیے جائیں گے جبکہ تیسرے پیکیج پر بعد میں کام شروع کیا جائے گا، این ایچ اے نے راولپنڈی رنگ روڈ کے مرجر کے باعث ایم ون اور ایم ٹو کو وسیع کرنے کے منصوبے کو تین مراحل میں تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ پہلے پیکیج میں موٹروے ایم ٹو کے تقریباً 8.5 کلومیٹر حصے کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جوٹھلیاں انٹرچینج سے ایم ون/ایم ٹو جنکشن تک ہوگا، اسکی تعمیراتی لاگت 3 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار 406 روپے جبکہ اراضی کی لاگت 44 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار 556 روپے رکھی گئی ہے ، اس پیکیج کی مجموعی لاگت 3 ارب 45 کروڑ 38 لاکھ 59 ہزار 962 روپے ہے ۔ دوسرے پیکیج میں موٹروے ایم ون کے تقریباً 9.6 کلومیٹر حصے کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جو ایم ون/ایم ٹو جنکشن سے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج تک ہوگا، اس کی تعمیراتی لاگت 4 ارب 49 کروڑ 82 لاکھ 43 ہزار 824 روپے جبکہ اراضی کی لاگت 44 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار 556 روپے ہے ۔ اس طرح دوسرے پیکیج کی مجموعی لاگت 4 ارب 94 کروڑ 67 لاکھ 43 ہزار 381 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ تیسرے پیکیج کے تحت ایم ون/ایم ٹو جنکشن سے چونگی نمبر 26 تک 7.5 کلومیٹر طویل لنک روڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کی تعمیراتی لاگت 1 ارب 87 کروڑ 65 لاکھ 38 ہزار 571 روپے اور اراضی کی لاگت 1 ارب 15 کروڑ 65 لاکھ 27 ہزار روپے ہے جبکہ مجموعی لاگت 3 ارب 3 کروڑ 32 لاکھ 43 ہزار 598 روپے بنتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments