حماد اظہر تک رسائی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر
لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔۔۔
حماد اظہر کی اہلیہ اور والدہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حماد اظہر 9 مئی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، پنجاب پولیس کو حماد اظہر تک رسائی کی درخواست دی جو خارج کر دی گئی، آئین کا آرٹیکل 10 بنیادی حقوق کا حق دیتا ہے ، پولیس قریبی فیملی ممبران سے حماد اظہر کو ملاقات نہیں کرنے دے رہی، استدعا ہے کہ حماد اظہر سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کا حکم دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments