27 ستمبر کو کچھ نہیں ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں بن سکی ہے ،انہیں لاشیں اور خون چا ہئے ہوتا ہے۔۔۔
مولانا فضل الرحمن کبھی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ملیں گے ،27 ستمبر کو کچھ نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو کوئی ڈیل ،ڈھیل اور این آر او نہیں مل رہا ہے ، پی ٹی آئی اپنے لئے تمام دروازے بند کر چکی ، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر لوگوں کے رابطے ہیں،لیکن بانی کی رہائی کے لئے نہیں ہیں ،شفیع جان نے جو باتیں کیں ان سے استعفی لینا چا ہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments