گلگت بلتستان:ایس سی او کا فائیو جی سروس کا کامیاب تجربہ
فائیو جی سروس سے آئی ٹی، ای کامرس، تعلیم،سیاحت میں نئے مواقع پیدا ہونگے تیز رفتار انٹرنیٹ سے خطے کی نوجوان آبادی کو ڈیجیٹل شعبوں میں فائدہ پہنچے گا
گلگت (دنیا نیوز)سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے گلگت بلتستان میں فائیو G سروس کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ ایس سی او کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جی فائیو سروس کا کامیاب تجربہ گزشتہ روز کیا گیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔اعلامیے کے مطابق جی فائیو سروس کے آغاز سے گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، سیاحت اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ایس سی او کے مطابق اس پیش رفت سے بالخصوص خطے کی نوجوان آبادی کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے جہاں تیز رفتار انٹرنیٹ کی دستیابی ڈیجیٹل شعبے سے وابستہ سرگرمیوں کیلئے نئے امکانات پیدا کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments