ن لیگی ارکان اسمبلی، رہنمائوں کا بہاولپور صوبہ بحالی کا مطالبہ

ن لیگی ارکان اسمبلی، رہنمائوں کا بہاولپور صوبہ بحالی کا مطالبہ

قرار دادوں پر عملدرآمد کیا جائے :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عثمان نجیب نئے صوبوں سے انتظامی نظام میں بہتری آئے گی:ایم پی اے خالد واران

 بہاولپور ،خانقاہ شریف،مبارک پور(سٹی رپورٹر ،  نامہ نگار )ن لیگی ارکان اسمبلی اور رہنمائوں نے بہاولپور صوبہ بحالی کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی ، سابق ممبر قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ریونیو پنجابوایم پی اے میاں شعیب اویسی،ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود ججہ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک خالد محمود وارن، ملک منیر اقبال چنڑ ودیگر لیگی رہنما ئوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بہاولپور صوبہ بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا بہاولپور صوبہ بحالی کسی جماعت کی مخالفت نہیں بلکہ تاریخی، آئینی اور عوامی حق کا معاملہ ہے نئے صوبوں سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ملک میں 32 صوبے بھی بن جائیں تو کوئی اعتراض نہیں، تاہم تمام نئے انتظامی یونٹس آئین کے مطابق بنائے جائیں ۔عثمان نجیب اویسی کہا بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے جسکی بحالی قرارداد آج بھی موجود ہے ، جبکہ جنوبی پنجاب، ہزارہ اور بہاولپور کے حق میں اسمبلیوں سے قراردادیں منظور ہوچکی ہیں ان پر عملدرآمد ضروری ہے ۔ خالد وارن نے کہا نئے صوبوں سے صحت، تعلیم اور انتظامی نظام میں بہتری آئے گی۔ شعیب اویسی نے کہا منظور شدہ قراردادیں عوامی مطالبات کی عکاس ہیں، انہیں محض کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھا جائے ۔ ۔ پریس کانفرنس میں سعود مجید، قاضی عدنان فرید بھی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...