بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین پریشان
شام اور رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے سے طلب میں اضافہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، غیر علانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کردیا، شہر کے مختلف علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے 1گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ، ذرائع کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے کے طلب میں اضافہ ہوتا ہے ،لیسکو کی شام اور رات کے اوقات میں طلب 4 ہزار سے 41 سو میگاواٹ تک ہے ،لیسکو کا شارٹ فال گزشتہ چند روز 6 سو سے 7 سو میگاواٹ تک رہا، شارٹ فال بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ،طلب بڑھنے کے باعث شام اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،دیہی اور سرحدی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی جبری اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بھی مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندش کی شکایات بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments