حکومت کا اکتوبر میں قطر سے 3ایل این جی کارگو منگوانے کا فیصلہ

حکومت کا اکتوبر میں قطر سے 3ایل این جی کارگو منگوانے کا فیصلہ

کارگوز کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکام سے رابطے کی تیاری

کراچی (دنیا نیوز)آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی ترسیل میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے 3 کارگو  حاصل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایل این جی کارگوز کی محفوظ اور بلاتعطل گزرگاہ کو یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے تاکہ سمندری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے ۔یہ اہم پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت میں 4 نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔دوسری جانب حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کا یہ تعطل آنے والے موسمِ سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے ، جس کے باعث ملک میں گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اور متبادل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...