گندم قیمت پر وفاق،صوبوں میں اتفاق رائے ضروری ،رانا تنویر

گندم قیمت پر وفاق،صوبوں میں اتفاق رائے ضروری ،رانا تنویر

گندم دستیابی کیلئے مناسب سٹرٹیجک ذخائر برقرار رکھنا ضروری ،اجلاس سے خطاب

 اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہگندم کی قیمت کے تعین پر وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی اتفاق رائے ضروری ہے ، گندم کی قیمتوں میں استحکام اور صارفین کو مناسب نرخوں پر فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے ۔گندم کی بلاتعطل دستیابی کے لیے مناسب سٹرٹیجک ذخائر برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنائاللہ کے ہمراہ مشترکہ گندم مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ یقینی بنانے کے لیے مؤثر سپورٹ پرائس ضروری ہے ۔کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ہدفی سبسڈی ناگزیر ہے ۔گندم کی قیمت کا تعین کسانوں کی پیداواری لاگت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہونا چاہیے ۔ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے گندم خریداری کا شفاف اور مؤثر نظام یقینی بنانا ہوگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...