نوجوان انتہا پسندی مستردکریں
اسلام آباد(اے پی پی ) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ نفرت، عدم برداشت اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے جمہوریت، امن، رواداری اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔۔۔
دہشت گردی کا جواب مزید نفرت نہیں بلکہ تعلیم، انصاف، مواقع اور پرامن بقائے باہمی کے عزم سے دیا جا سکتا ہے ۔سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر اتوار کو اپنے پیغام میں خاتون اول نے کہا کہ 19 سال قبل اسی روز لاکھوں پاکستانی اپنی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے برسوں کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے کراچی میں جمع ہوئے ، وہ جمہوریت، امن اور بہتر مستقبل کی امیدیں لے کر آئے تھے تاہم دہشت گردوں نے امید اور خوشی کی اس تقریب کو خونریزی اور تباہی میں بدل دیا جس کے نتیجے میں 180 سے زائد بے گناہ افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ۔ان کے اہل خانہ آج بھی اس المناک رات کا درد اپنے دلوں میں لیے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments