خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری گورنر کو ارسال
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اضلاع، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کیلئے 120 فیصد سکیورٹی چیلنج الاؤنس دیا جائے۔
سمری میں دیگر اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد اور ہزارہ ریجن کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 75 فیصد سکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے کا کہا گیا ہے ۔سمری میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار ہے ، پولیس کی قربانیوں کے باوجود تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے سکیورٹی چیلنج الاؤنس سے ماہانہ 5 ارب 15 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے اضافی اخراجات ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments