جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر کمیٹیوں کو مسترد کردیا

جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر کمیٹیوں کو مسترد کردیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف)نے خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر قائم کردہ کمیٹیوں کو مسترد کردیا، جے یو آئی کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ۔۔۔

 جے یو آئی کا کوئی بھی رکن اس کمیٹی کا حصہ نہ بنے اور فوری طور پر استعفیٰ دے ،خیبرپختونخوا کے قبائلی اور ملحقہ اضلاع میں مقامی آبادی کو ترقیاتی فیصلوں میں نمائندگی دینے اور علاقائی سطح پر ترقیاتی امور کی نگرانی کے لیے 48 رکنی کونسل قائم کی گئی ہے ۔کونسل کے قیام کو جے یو آئی نے مسترد کردیا اور اس کونسل میں نمائندگی لینے سے انکار کردیا ہے ۔جے یو آئی کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبے بھر کی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ جمعیت علمائاسلام کا کوئی بھی رکن اس کمیٹی کا حصہ نہ بنے اور فوری طور پر استعفیٰ دے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...