جمہوریہ کوریا سفیر کے استقبالیہ میں شرکت

جمہوریہ کوریا سفیر کے استقبالیہ میں شرکت

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بدھ کو یہاں جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو کی جانب سے کوریا کے قومی یوم تاسیس کے موقع پر دیئے گئے استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضلنے سفیرِ کوریا کو مبارکباد دی اور حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے جمہوریہ کوریا کی حکومت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...