ویٹنگ لسٹ میں نام آنے سے تقرری کا حق نہیں ملتا:لاہور ہائیکورٹ

ویٹنگ لسٹ میں نام آنے سے تقرری کا حق نہیں ملتا:لاہور ہائیکورٹ

ختم شدہ میرٹ لسٹ فعال کرنے کا غیر مشروط اختیار حاصل نہیں :جسٹس منور اقبال محکمہ آبپاشی میں سب انجینئر کی تقرری نہ ہونے کیخلاف امیدوار کی درخواست خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ آبپاشی میں سب انجینئر کی اسامی پر ویٹنگ لسٹ سے تقرری نہ ہونے کے خلاف امیدوار حبیب سلطان کی آئینی درخواست خارج کردی۔ جسٹس منور اقبال ڈوگر نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ کسی ا سامی کے خالی ہونے سے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدوار کو تقرری کا خودکار حق حاصل نہیں ہوتا،میرٹ لسٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد متبادل امیدوار کی سفارش نہیں کی جاسکتی ، اس مقصد کیلئے مقررہ مدت کے اندر پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی)کو درخواست موصول ہونا ضروری ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرٹ لسٹ کی مدت کے دوران اسامی خالی ہوئی ، متعلقہ حکام کو متبادل امیدوار کی سفارش کیلئے کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ میرٹ لسٹ کی مدت 12 ماہ ہے اور اس میں توسیع کیلئے مقررہ شرائط پر عمل کرنا لازم ہے ، عدالت کو ختم شدہ میرٹ لسٹ دوبارہ فعال کرنے کا غیر مشروط اختیار حاصل نہیں، درخواست خارج کی جاتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...