احتجاج کیس میں عبوری ضمانت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے پی ٹی آئی سنگجانی احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما سابق سپیکر اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے جواب کیلئے نوٹس جاری کردئیے اور سماعت7 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ادھرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کیس میں سرنڈر ہوجانے پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments