ماورائے عدالت سزائیں معمول بن رہا
لاہور (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں فوری انصاف اور بلاتاخیر فیصلوں کیلئے عدلیہ اور حکومت مل کر کوئی لائحہ عمل مرتب کریں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ سنگین جرائم کے مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاستی اداروں کا فرض ہے جبکہ مجرموں کے فیئر اور فوری عدالتی ٹرائل کے ذریعے انہیں سزائیں دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔سعد رفیق نے کہا پاکستان میں نظام عدل کے بریک ڈا ئون کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے ، انصاف کی فراہمی کیلئے غیر معمولی تاخیر اور رکاوٹیں ہیں مدعی یا متاثرہ فریق کی کوئی شنوائی ہے نہ انہیں کوئی تحفظ حاصل ہے ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا، نتیجتاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ازخود عدالتی کردارسنبھال لیا ہے عدالتی عمل کے بغیر سزائیں معمول بن رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments