بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی منائی گئی
اسلام آباد (اے پی پی)مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی جمعہ 23 اکتوبر کو منائی گئی ۔
وہ سابق صدر اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ، سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کی والدہ اور صدر آصف علی زرداری کی خوشدامن تھیں۔ نصرت بھٹو 23 مارچ 1929 کو ایران میں پیدا ہو ئیں۔ ان کا تعلق ایک امیر حریری خاندان سے تھا ۔ان کے والد امیر ایرانی کرد تاجر تھے جو ابتدائی دور میں بمبئی میں رہتے تھے اور پھر 1947 میں پاکستان کی آزادی سے قبل کراچی منتقل ہو گئے ۔ بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011کو دبئی میں انتقال کر گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments