ویکسین خریداری میں مبینہ کرپشن کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ویکسین خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں گرفتار ملزم عثمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو جلد مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔ دیگر ملزمان بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments