ہائیکورٹ :غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کیخلاف درخواست 10دن میں مقرر کرنے کا حکم

ہائیکورٹ :غیر جماعتی بلدیاتی  الیکشن کیخلاف درخواست  10دن میں مقرر کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کے خلاف درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے آفس ہائی کورٹ کو دس روز کے اندر مرکزی کیس کو لگانے کی ہدایت کر دی، جسٹس سلطان تنویر احمد نے شیخ امتیاز محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ متفرق درخواست میں موقف تھا کہ حکومت نے 7 نومبر کو پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا عندیہ دیا ہے ،یہ الیکشن غیر جماعتی بنیادوں ہر کراے جا رہے ہیں ،اس الیکشن کے لئے بیوروکریسی کو وسیع اختیارات دیدئیے گئے ہیں جبکہ فنڈز کی بندر بانٹ کی جارہی ہے ۔ درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...