آئینی ترمیم کوپہلے سے لاگونہیں کیاجاسکتا:سپریم کورٹ
اگر ہم نے دائرہ اختیار کو تسلیم کر لیا تو فلڈ گیٹ کھل جائیگا:جسٹس شکیل احمد طالبان کو پناہ دینے پرسزایافتہ ملزم کی اپیل پروکلا کوتیاری کیلئے مہلت
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے طالبان کو مبینہ طور پر پناہ دینے کے الزام میں سزا پانے والے ملزم کی اپیل پر وکلا کو تیاری کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی،دورانِ سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ آئینی ترمیم کو پہلے سے لاگو نہیں کیا جا سکتا، اگر ہم نے دائرہ اختیار کو تسلیم کر لیا تو فلڈ گیٹ کھل جائے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا اپنا بیان ہے کہ طالبان نے اسے مارا پیٹا تھا۔ اس پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزم کا بیان تسلیم کرنا ہے تو پھر پورا بیان تسلیم کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments