قوم فضل الرحمن کے بیانات پر وضاحت مانگ رہی:ملک احمد خان
مولانا کا سیاسی قد بڑا ہے ، اعمال اور ماضی کے فیصلوں کا بھی جواب دینا ہوگا دہشتگردی کا خاتمہ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ضروری :سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور (آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پاک افواج سے محبت کرتے ہیں اور دہشتگردی کا خاتمہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے ۔ قوم مولانا فضل الرحمن کے بیانات پر وضاحت مانگ رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا سیاسی قد بڑا ہے اور ان کی بات دلیل کے ساتھ سنی جانی چاہیے ، تاہم انہیں اپنے اعمال اور ماضی کے فیصلوں کا بھی جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ماضی میں جو جنگیں لڑی گئیں اور فیصلے کیے گئے ، وہ کس پارلیمان میں ہوئے تھے ؟ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مولانا عالم دین ہونے کے ساتھ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ دہشتگردی کے باعث سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور اس جنگ میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں۔ ہمارے بچے دہشتگردی کے سائے میں پلے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے ؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments