SCO اجلاس، اسلام آباد کے ہوٹلز کو عالمی معیار پر لانے کا فیصلہ

 SCO اجلاس، اسلام آباد کے ہوٹلز کو عالمی معیار پر لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں ہوٹلنگ کے شعبے کو عالمی معیار پر لانے کیلئے جاری اقدامات تیز کرنے اور زیر تعمیر تمام ہوٹلز کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔۔۔

 اجلاس میں وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلنگ سیکٹر کی بہتری کے لئے جاری منصوبوں اور اقدامات کا جائزہ لیا ، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ہوٹل مالکان سے مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ انہیں درپیش مسائل فوری حل کیے جا سکیں ،محسن نقوی نے موجودہ ہوٹلز کی تزئین و آرائش سہولیات میں بہتری ،معیار کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ، ان کا کہنا تھا کہ مقامی ہوٹلز کو عالمی ہوٹل چینز کے ساتھ منسلک کیا جائے اور مقامی ہوٹل مالکان و بین الاقوامی ہوٹل چینز کے درمیان روابط اور تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ مہمانوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کو عالمی معیار کے ہوٹل میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس سے متصل عمارت میں بین الاقوامی معیار کا شاپنگ مال تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، محسن نقوی نے بتایا کہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو منصوبے کے لئے ایک بین الاقوامی ہوٹل چین کے اشتراک سے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ ہر صورت یکم جنوری سے منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے ، وزیر داخلہ نے ہوٹلنگ سیکٹر کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کے لئے متعلقہ تربیتی اداروں کے تعاون سے خصوصی تربیتی کورسز شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ،محسن نقوی نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے لئے اسلام آباد کو مکمل طور پر تیار ہونا چا ہئے اور معزز مہمانوں کی میزبانی کے تمام انتظامات بین الاقوامی معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...