ژوب ، سڑک کنارے دھماکا، 2لڑکے جاں بحق، 3افراد اغوا
دہشت گرد ی کا نشانہ بننے والے 13اور14سالہ بچے خانہ بدوش ہیں
ژوب، حب ،جھل مگسی (نامہ نگاران )ژوب کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب دھما کا خیز مواد پھٹنے سے 2معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن شیرانی اور ہوٹل کے عقب میں واقع پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیاگیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 13اور14سال بتائی جاتی ہیں اورانکا تعلق مانی خواہ کے خانہ بدوش گھرانے سے ہے ۔ حب میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا پولیس کے مطابق حب کے علاقے ساکران روڈ پردہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل عبدالواحد ولد محمد صدیق کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
جھل مگسی کے علاقے سے نا معلوم مسلح افراد تین نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر اغوا ء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے تحصیل گنداواہ پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود کوٹڑہ ندی کے مقام پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد اسلحے کے زور پر تین مقامی نوجوانوں ریاض احمد ولد حمید ایلتازئی تریل ولد بشیر احمد لاشاری اور طارق ولد سائینداد لاشاری کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments