آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

آئی سی سی اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ میٹنگ اختتام کو پہنچی۔۔

جس میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔اجلاس میں یقین دہانی کروائی کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام وقت مقررہ میں مکمل ہوجائیں گے ۔ پی سی بی حکام کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جس پر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، میٹنگز میں آئی سی سی چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی میعاد کو تین سال کی مدت میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی اور مینز کرکٹ کمیٹی میں سکاٹ ویننک کو فل ممبر کا نمائندہ اور سکاٹ ایڈورڈز کو ایسوسی ایٹ ممبر کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں